Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر، اہل افراد کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے معذور افراد کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کر دیا ہے۔ یہ پروگرام معذور شہریوں کی معاشی معاونت اور خودمختاری کے فروغ کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق وہ تمام افراد جو پہلے ہی معذوری شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں، صرف ایک سادہ طریقہ کار سے اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اہل افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل سے “HQ” لکھ کر اسپیس دیں، پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور پیغام 8123 پر بھیج دیں۔ تصدیق کے بعد اہل معذور افراد کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

محکمہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر کسی فرد کے شناختی کارڈ پر ویل چیئر کا نشان موجود ہے تو وہ بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر بھیج کر امداد کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں