Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان

ریاض( اوصاف نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کوکنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ شرح اب بڑھ کر 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں اس وقت اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز قائم ہیں جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے مراکز پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ جگر، دل، لبلبہ، پھیپھڑوں اور آنتوں کی پیوندکاری کے لیے بھی خصوصی مراکز قائم ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گری راج سنگھ کا نفرت انگیز حملہ!مسلمانوں کو ’نمک حرام‘ کہنے پر بھارت میں ہنگامہ!

یہ بھی پڑھیں