باجوڑ(اوصاف نیوز) سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجین کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجین کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خوارجی جہنم واصل جبکہ دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیراستعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔
پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں : پنجاب حکومت نے2مضامین میں فیل ہونےوالے طلباءکیلئے بڑا اعلان کردیا ؟




