ملتان (اوصاف نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان میں مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ادویات، فرنیچر، سٹیشنری، طبی آلات اور اسٹور آئٹمز کی خریداری کے دوران بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں غیر شفاف طریقے سے پیسے خرچ کیے گئے، جس سے عوامی وسائل کا ناجائز استعمال ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خریداری کے عمل میں مناسب قوانین اور ضوابط کی مکمل خلاف ورزی کی گئی،
کئی اشیاء غیر ضروری قیمتوں پر حاصل کی گئیں اور بعض آئٹمز کی مقدار میں بھی تضادات پائے گئے۔
مزید پڑھیں : محکمہ موسمیات نے موسم بارے بڑی پیشگوئی کردی ؟




