Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات نے موسم بارے بڑی پیشگوئی کردی ؟

کراچی(اوصاف نیوز) رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم تاہم جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا۔

محکمہ موسمیات نےموسم سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہیں پڑے گی

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جب کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی تاہم جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا، کم بارشیں ہونے کی وجہ سے پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زائد رہے گی، بارشیں کم ہونے کی وجہ سے بھی فضائی معیار متاثر رہے گا۔

دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن موجود ہے جو کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں پر اس سسٹم کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔

انجم نذیر نے مزید بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب ایک سمندری طوفان موجود ہے، اس سمندری طوفان کے باعث بحیرہ عرب میں ڈپریشن میں شدت آنےکاامکان نہیں۔

مزید پڑھیں : سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں