Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبر

اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔

زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے جب کہ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں ۔

پاور ڈویژن ریلیف پیکیج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف آئندہ چند روز میں اس پیکیج کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر پابندی عائد کردی؟

یہ بھی پڑھیں