Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

2 نومبر ۔۔۔نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرانے شہریوں کو سسٹم اپ گریڈ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈیشن کر رہا ہے، جس کے باعث 2 نومبر 2025 بروز اتوار نادرا کی مختلف خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صبح 8:00 بجے سے 8:30 بجے تک پاک آئی ڈی، موبائل ایپ اور آن لائن سہولیات متاثر ہوں گی جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں خدمات بند رہیں گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عوام کو مزید بہتر، جدید اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کی بہتری کے لیے ہونے والا یہ اپ گریڈ کام عارضی نوعیت کا ہے اور جلد معمول کی خدمات بحال کر دی جائیں گی۔

مزید معلومات کے لیے عوام نادرا ہیلپ لائن 1777 یا 111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں، یا نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk
ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ملک میں‌بجلی سستی ہونے کاامکان،4 ارب 50 کروڑ روپے کاریلیف متوقع

یہ بھی پڑھیں