اسلام آباد(نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی این اے 117 میں بڑی کامیابی، پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے عہدیداروں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان۔
عہدیداران نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی و کوآرڈینیٹر حلقہ میاں خالد محمود و دیگر سے ملاقات کی۔ سینئر رہنماء آئی پی پی نے مینارٹی ونگ کے عہدیداروں کو پارٹی پرچم پہنا کر خیر مقدم کیا۔
میکسیول سندھو کی قیادت میں اقلیتی نمائندوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت سیاسی خدمات انجام دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ کونسلرز جاوید عاصم، شکیل اختر، سجاد مسیح، روبر اشرف، پاسٹر زاہد، پاسٹر آصف عنائت، پاسٹر جارج گل، ہنی مسیح، عارف سرویا اور عرفان بھٹی آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ عمران کھوکھر، کاشف مسیح، صفدر مسیح، عمران پرویز، اعجاز مسیح، شمروز گل، فرزان کھوکھر، بابر گل، عمانوائل، جمیل مسیح، رفاقت اٹھوال، شہزاد مسیح، وقاص مسیح اور دلاور مٹھو نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر مسیحی نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 117 کی مسیحی برادری کا بہتر مستقبل آئی پی پی سے وابستہ ہے۔ میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے مساوی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے گراس روٹ لیول پر پارٹی مضبوط بنا رہے ہیں۔ شاہدرہ اور گرد و نواح کے نوجوانوں کی آئی پی پی میں دلچسپی خوش آئند ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، مستقل ملازمت کا قانون منسوخ


