Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

بجلی ڈیوٹی ٹیکس کا اطلاق کتنے یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا؟

لاہور (نیوز ڈیسک) صارفین پر “بجلی ڈیوٹی” ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم اس ٹیکس کا اطلاق کتنے یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا؟۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں “بجلی ڈیوٹی” کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ٹیکس کا اطلاق اُن صارفین پر ہوگا جو 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت صنعتی اور کمرشل صارفین پر فی یونٹ چار پیسے بجلی ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جبکہ گھریلو صارفین کو اس ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔

بجلی ڈیوٹی کیلئےپنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی تاہم حکومتی دستاویز میں بتایا گیا کہ 500 کے وی اے سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور عام گھریلو صارفین پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

بل کے متن میں کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی لینے والے صنعتی و کمرشل صارفین سے یہ ڈیوٹی متعلقہ ڈسکوز کے ذریعے وصول کی جائے گی، جبکہ نجی بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے یہ ٹیکس لیا جائے گا۔

بل میں کہا گیا کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جائیں گے تاہم بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سے لی جائے گی۔

یہ فیصلہ اُن تمام صارفین کے لیے ہے جو زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں تاکہ بجلی کی بچت کی جائے اور حکومت کو اضافی ریونیو حاصل ہو۔
مزیدپڑھیں:پاکستان پر قدرت مہربان، تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

یہ بھی پڑھیں