Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے” سلیکٹ” پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت کا انقلابی تعلیمی اقدام،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سلیکٹ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ” سلیکٹ ”سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کا پہلا ڈیجیٹل نظام متعارف ہو گیا،پروجیکٹ کا مقصد پرائمری طلبہ کی ریڈنگ اسکلز میں اضافہ کرنا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتدائی جماعتوں میں تدریسی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی تربیت ہوگی ،پرائمری سے مڈل سطح تک تعلیمی ماحول کی اپ گریڈیشن ممکن ہوگی ،سکول مینجمنٹ اور لیڈرشپ میں ڈیجیٹل نظام کا نفاذ ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ریفارم سپورٹ یونٹ کی نگرانی میں مکمل مانیٹرنگ اور شفاف نظام رائج ہوگا،سیمرز نظام کے تحت طلبہ و اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور گریڈ پروموشن کو ڈیجیٹلائزیشن کیا گیا ہے،سیمرز SAMRS نظام کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور نگرانی آن لائن ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ Geo-fence اور آف لائن موڈ کے ساتھ نظام کی مکمل فعالیت ہوگی،غیر حاضر طلبہ کی وجوہات کی نشاندہی اور بروقت اصلاحی کارروائی ہوگی ،600 اسکولز میں نفاذ مکمل جن میں 120 پرائمری، 480 مڈل، 79 ہائی اسکول شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کل 1 لاکھ 37 ہزار طلبہ کا اندراج جن میں79730 بچیاں اور 57501 بچے شامل ہیں،72 فیصد اسکولز کو ایجوکیشن لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہونگے،99 فیصد اسکولز میں حاضری کا ڈیٹا SAMRS پر رپورٹ مرتب ہوگی،غیر حاضری کی بڑی وجوہات میں بیماری 44٪، گھریلو مجبوری 21٪، فیملی ایمرجنسی 16٪ شامل ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق اپریل سے مئی 2025 تک حاضری میں 16 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی،ہائی رسک طلبہ کی شرح 32.5 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رکارڈ ہوئی،نظام کی بدولت اسکول ڈراپ آؤٹ میں نمایاں کمی آئی ہے ،اب کوئی بچہ نظام سے باہر نہیں ہر طالبعلم کا ریکارڈ شناخت سے منسلک ہے، 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہنادرا کے تعاون سے طلبہ کے B-Form نمبرز کی تصدیق مکمل ہوگی،نیا آن لائن سسٹم محکمہ تعلیم سندھ حکومت کے اسکولوں کے طلبہ کی حاضری کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کرے گا،اساتذہ اور والدین کو بھی حاضری کا ڈیٹا آن لائن دستیاب ہوگا۔

تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر بھی  شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں