Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء
No upcoming prayer found.

فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا جارہا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ آپ جیسے ساتھی ہوں تو دشمن کی ضرورت نہیں، آپ نے عمران خان کو اندر کرا دیا، حالانکہ وہ غیر سیاسی آدمی تھا۔

انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر آپ گالی دیں گے تو آپ کو جواب بھی ویسا ہی ملے گا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایوان کو یرغمال بنا لیں گے تو یہ ممکن نہیں۔

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ ان لوگوں کے پاس تنقید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، فیلڈ مارشل کو پوری قوم نے ہیرو بنایا، یہ ان کے خلاف بات کرتے ہیں۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو جلد از جلد مثالی سزائیں دینے کی ضرورت ہے۔ کس کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پارلیمان کو یرغمال بنا لے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عزت دینے والے لوگ ہیں، فوج کے خلاف کریں گے تو پاکستان میں آپ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، آپ لوگوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو رسوا کیا۔

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ عوام کو بھی اب سمجھ آگئی ہے کہ آپ جھوٹے نعرے ہی لگا سکتے ہیں، ہر روز آپ رونا روتے ہیں کہ آپ کا کوئی قیدی ہے جس کا نمبر 804 ہے۔

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے 11 سال قید والی جیل کاٹی تھی، ان کو دوران قید سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔

پی پی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف کے لیے صبر اور برداشت کا وقت ہے، آصف زرداری کا مقابلہ کرنا ہے تو اپنے قیدی کو 12 سال جیل میں رکھو۔

انہوں نے کہاکہ ہم تو آئین بنانے اور حفاظت کرنے والے لوگ ہیں، ہم پر تنقید سے پہلے ذہن میں رکھیں کہ آپ جمہوریت کے دشمن ہیں۔
27مزید پڑھیں: ویں ترمیم کی حمایت کرنے والے سیف اللہ ابڑو کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں