Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

اسلام آباد کچہری خود کش دھماکہ ، زخمی شہریوں کا دہشتگردوں کو پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد زخمی شہریوں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک کی خاطر قربانیاں دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہے گی۔

زخمی شہریوں نے کہا کہ روزِ اوّل سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ ایک زخمی نے الزام عائد کیا کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں، جبکہ ایک اور شہری نے کہا کہ افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوراً نکالا جائے۔ زخمی بچے کی والدہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم نے افغانیوں کو پناہ دی، کھانا دیا، اور آج وہی افغانی ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔

ایک بزرگ زخمی شہری نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ایک اور زخمی شہری نے ایمان افروز الفاظ میں کہا کہ جب تک کلمہِ لا الہ پڑھنے والے اس ملک میں زندہ ہیں، پاکستان ہمیشہ فتحیاب رہے گا۔ زخمیوں نے امن کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں مداخلت سے باز آجائے۔

زخمی شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر اور اُن کے سرپرستوں کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نفرت کے بجائے اتحاد اور قانون کے ذریعے ہی ملک میں دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ترک فوج کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں