Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

سینیٹ سے منظور 27ویں‌ ترمیم کی کونسی شقیں‌ قومی اسمبلی میں‌ حذف کی گئیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ سے منظور ترامیم وفاق نے واپس لینے کی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکوتم نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 4 کو حذف کرنے کی تجویز ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ سے منظور شدہ آئین 27ویں ترمیمی بل 2025 میں شق 4 کو حذف کیا جائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سینیٹ سے منظور شدہ بل 2025 میں شق 19 کو بھی حذف کیا جائے، ترمیم کی شق 4 میں چیف جسٹس کے عہدے میں ابہام تھا جسے دور کیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ بحال رہے گا، ترمیم کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عدالتوں میں سے جو چیف جسٹس سینئر ہوں گے وہ کمیشن کو چیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کی تمام 59 شقیں قومی اسمبلی سے منظور ہوگئیں اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا ہے جبکہ پی پی رہنما خورشید شاہ وہیل چیئر پر ووٹ کے لیے آئے۔
مزیدپڑھیں:آئی سی سی رینکنگ میں بہتری! پاکستانی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں