اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تینوں سروسز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
ترامیم کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں بھی پیش کی جائیں گی۔
آرٹیکل 243 میں ترمیم کے تناظر میں تینوں سروسز کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے رینکس کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔
چیف آف ڈیفنس سروسز کے عہدے کی تشکیل کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی، کمانڈر آف دی نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے عہدے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت سے متعلق نئی قانون سازی کے لیے بل لانے کی منظوری دی گئی، کابینہ سے منظوری کے بعد بل کچھ دیر میں قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے اس کے بعد کل سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ! نیا جرمانہ سامنے آگیا



