راولپنڈی ( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پر یہ جرمانہ آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن علی نقوی نے مقررہ وقت میں چار اوورز کم کرنے پر عائد کیا۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جرمانے کی منظوری کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ منگل کو راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔
26 نومبر کا احتجاج کیس: علیمہ خان کے شیئرز منجمد کرنے کا حکممزیدپڑھیں:


