راولپنڈی (اوصاف نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق دائر کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان کے شیئرز منجمد کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی نے علیمہ خان کی کمپنیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
عدالت نے دیگر دو کمپنیوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا۔
عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب، ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹیز، کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے پہلے ہی متعلقہ اداروں کو علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے سی سی پی اوز کراچی اور لاہور کو دو نجی بینکوں کے منیجرز کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے نوٹس بھی جاری کیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:سرچ آپریشنز: 56 غیر قانونی افغان باشندے زیر حراست


