لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی گجرات کے صدر چودھری ضیاء محی الدین، چودھری رضا محی الدین و چودھری شہزاد محی الدین کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی خوشدامن قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔ ترجمان کے مطابق مرحومہ کو نمازہ جنازہ کے بعد (کھاریاں ڈنگہ روڈ )حقیقہ چاڑانوالہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے رہنمائوں راجہ پرویز اشرف ،سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،چودھری منظور،رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی،سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید،عثمان ملک
چودھری اسلم گل،رانا عرفان اورارشد جٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی خوش دامن و پیپلز پارٹی گجرات کے صدر چوہدری ضیاء محی الدین کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے
مزیدپڑھیں:وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی



