لاہور(نیوزڈیسک) آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپےکاوظیفہ دینے کے لئےفنڈز مانگ لئے گئے، حکومت کی محکمہ خزانہ کو آئمہ کرام کے لئےبجٹ مختص کرنےکی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ کرام کے لئےسالانہ 20ارب روپےکافنڈرکھنےکی سفارش کی گئی، حکومت کی جانب سےآئمہ کرام کوماہانہ25ہزارروپےوظیفہ دیاجائےگا۔
آئمہ کرام کے لئےماہانہ ایک ارب63کروڑروپےدرکارہوں گے، وظیفہ پروگرام کابجٹ محکمہ اوقاف کےذریعےخرچ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کو 25ہزارماہانہ وظیفہ دینےکااعلان کیاتھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن اورجیو ٹیگنگ کاعمل جلدمکمل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما آف لوڈ! تیمور جھگڑا کی پرواز منسوخ، سیاسی ہلچل

