Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

اسلام آباد ؛ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر اسلام آباد کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا، شہری بڑی تعداد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئے ایکسائز ایم ٹیگ پوائنٹس پر پہنچ گئے ۔

اسلام آباد کے پارکوں میں ایم ٹیگ لگوانے کیلئے آنے والے شہریوں کا رش لگ گیا، جس کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ایکسائز کی ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے احکامات پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ جرائم اور دہشتگردی کے واقعات نہ ہوں۔ یہ ایم ٹیگ گاڑی کی تیسری نمبر پلیٹ کہلائے گی جو وزیر داخلہ کا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دفاتر میں بھی ایم ٹیگ کی سہولت دی جائے گئی۔ کچنار پارک ،جیسمین پارک لیک ویو پارک، گلبرگ گرین ،ڈی ایچ اے میں بھی ایکسائز پوائنٹس پر ایم ٹیگ ملے گا ۔

بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کی فیس صرف 250 روپے ہے ، وہ گاڑیاں جنہیں پہلے سے ایم ٹیگ لگے ہوئے ہیں انہوں دوبارہ لگانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ کیلیے گاڑی کے دستاویزات ہونا ضروری ہیں۔ صرف اسلام آباد میں ایکسائز کے پاس 14 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایف ڈیو او کے ساتھ جلد موٹرسائیکلوں کے ایم ٹیگ کا سلسلہ بھی شروع کرنے لگے ہیں۔ اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ کے داخلے کی ابھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی،پہلے ایم ٹیگ کی مہم مکمل کریں گے پھر داخلے پر پابندی ہو گی
مزیدپڑھیں:علیمہ خان کی خفیہ جائیدادیں سامنے لانے کے لئےکارروائی شروع ہو گئی

یہ بھی پڑھیں