Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو کہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں منظور کیا گیا۔ نئی قیمتیں 16 نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 278.44 روپے سے بڑھ کر 284.44 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب موٹر اسپرٹ (MS) یعنی پٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور یہ بدستور 265.45 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی آئندہ پندرہ روز کے لیے ہوگی۔


مزیدپڑھیں:معروف یوٹیوبر شہزاد عرف ویلا منڈا کے گھر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا ،والد کو اغوا کرلیا

یہ بھی پڑھیں