کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور بمان ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدے طے پاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے بمان ایئرلائن سے اہم کارگو ایئرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کیا ہے جو یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شراکت داری کا مقصد دونوں ملکوں میں فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کےش ہروں جدہ، مدینہ اور ریاض ٹرانزٹ گیٹ ویز ہوں گے، شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔
ترجمان کے مطابق معاہدہ ٹیکسٹائل، فارموسیوٹیکلز، زرعی مصنوعات کی ترسیل کی لاجسٹک پیچیدگیاں کم کرے گا، دونوں ایئرلائنز کے وسیع نیٹ ورکس سے معیاری، کم لاگت کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو خطے میں موثر کارگو سروسز فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
مزیدپڑھیں:’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل



