Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک خاتون کو خود کو بھائی کہنے سے روک دیا۔

فہد مصطفیٰ پاکستان سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) میں شرکت کے لیے ہیوسٹن میں موجود ہیں۔ PCCL کی ہیوسٹن میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ندا یاسر، شائستہ لودھی، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، علی رضا، یاسر حسین، سمیع خان، کامران اکمل اور سابق کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر اداکار اور کرکٹرز بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندہ دیا مسعود نے سوال کیا کہ ان کی ٹیم غیر متوقع میچ پیش کرے گی اور ساتھ ہی خاتون نمائندہ نے کہا کہ اس کا جواب فہد بھائی دیں۔ جس پر فہد مصطفیٰ نے ان کو کہا کہ آپ مجھے بھائی تو مت بولیں، اور ساتھ ہی کہا کہ بات کرتی رہیں آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔


دیا مسعود نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ یہ لمحے سب ریکارڈ کر رہے ہوں گے۔
BISPمزیدپڑھیں: ادائیگی میں تاخیر!مسئلہ کو کیسے حل کریں؟طریقہ کار جانیے

یہ بھی پڑھیں