Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کراچی میں اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کی تیاری

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ پولیس نے کراچی میں اِی چالان کے بعد نوپارکنگ جرمانوں کی تیاری کردی۔

پولیس کی جانب سے نو پارکنگ جرمانوں کے لیے ’روبوٹ کاریں‘ تیار کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ پر خودکار کیمروں سے لیس کاریں گشت کریں گی۔

20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی’روبوٹ کاریں‘ نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے اَی چالان کریں گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی مشاورت سے کراچی میں اِی چالان کے جرمانوں کی رقم میں بڑی کمی پر سوچ بچار جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اِی چالان کے جرمانے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی زیادہ ہونے پر کافی لے دے ہو رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں