Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

صوابی: موٹر وے پر خوفناک حادثہ، 4 جاں بحق، 5 شدید زخمی

صوابی(نیوز ڈیسک) موٹر وے پر دریائے ہنڈ کے قریب پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے نے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑا دی۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق پشاور سے اسلام آباد جانے والی ایک موٹر کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں مجموعی طور پر 9 افراد سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں انہیں باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 صوابی کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہوسکا، تاہم شبہ ہے کہ تیز رفتاری یا گاڑی کے بے قابو ہونے کے باعث یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد موٹر وے پر ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہوئی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں