اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا،وزارت دفاع نے نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد کرنا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا نوٹیفکیشن ہو جائے گا،میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے،وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں،وزیراعظم آ جاتے ہیں تو سب کچھ ہو جانا چاہیے۔ اعظم نذیر تارڑکا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو،وزارت دفاع نے نوٹی فکیشن وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:غنڈہ گردی کی تو گورنر راج لگ سکتا ہے،سینیٹر فیصل واوڈا


