Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہیں اپنی خیر منائیں ، فیصل واوڈا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کیلئے وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں؟ اب سے وہ بھی بند کر دی جائینگی وکلاء نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا جواز اور بلا وجہ اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی جو سازش ہے اس کو سختی سے روکا جائیگا ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار عزت کے مطابق ڈبل عزت بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشتعال کرنے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

سینیٹر نے کہا کہ وزیراعلی نے انچ برابر کوئی مزید ہڑا ہُڑی کی تو جو بچی کُچی سیاسیت رہ گئی ہے وہ بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائیگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔
2025ءمزیدپڑھیں: میں علیحدگی اختیار کرنے والی مشہور فنکار جوڑیاں

یہ بھی پڑھیں