Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

مانسہرہ سے چین کی سرحد تک ہائی وے کی منظوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مانسہرہ سے چین کی سرحد تک نئی N-15 ہائی وے کی منظوری دے دی۔ N-15 ہائی وے مانسہرہ کو چین کی سرحد تک ایک جدید، محفوظ اور تیز رفتار راستے کے ذریعے جوڑے گی, یہ منصوبہ موجودہ قراقرم ہائی وے (KKH) کا متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کی۔ نئی ہائی وے جن علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گی ان میں مانسہرہ، ناران، جھلاکاند اوو چلاس شامل ہے، اس سے سفر کا فاصلہ کم ہوگا. راستہ بہتر اور محفوظ بنے گا، اور سال بھر آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ’ یہ ہائی وے تجارت، سیاحت اور دفاع کے لیے ایک منفرد منصوبہ ہوگی. ہائی وے پر رفتار کی حد 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جائے گی، جو سیاحتی اور کمرشل ٹریفک دونوں کے لیے موزوں ہے۔ یہ تمام ترقیاتی کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے۔ عبدالعلیم خان کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے اور اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

یہ بھی پڑھیں