Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔ ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پور ے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔ وزیراعلی کے دئیے تمام اہداف کو پورا کریں گے ، إنشاءاللہ ۰ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد کرنے کے لئے آگاہی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


مزیدپڑھیں:پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں