اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت گیس سپلائی صورتحال کا جائزہ اجلاس، گذشتہ سال کے مقابلے میں گیس فراہمی میں بہتری، صارفین کے مثبت فیڈ بیک میں اضافہ ,سوئی کمپنیز نے وزیرِ پٹرولیم کو ڈیٹا پیش کیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اس سال گھریلو صارفین کے لئے گیس سپلائی میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے, اس سال گیس کی فراہمی میں پچھلے سال کے مقابلے خاطر خواہ بہتری کی گئی ہے، عوام کو سردیوں میں تکلیف نہ ہو اس لیے ضروری اقدامات کیے ہیں ۔
علی پرویز ملک نے سوئی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر یقینی بنایا جائے۔
ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں گیس سپلائی کے دورانیہ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، علی پرویز ملک نے کہا اس سال سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی شکایات کے حل میں بہتری آئی ہے ، ہر شکایت کو فوری حل کرنا کمپنیوں کی اولین ذمہ داری ہے۔
علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ کم پریشر کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے ۔
ایم ڈی سوئی کمپنیز کا کہنا تھا کہ 1199 ہیلپ لائن اور شکایات نظام مکمل فعال ہیں، گیس کمپنیوں نے شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول رومز قائم کر دیے ہیں، شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کی جا ری ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

