Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی موجودہ 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ جون 2026 تک یہ شرح 8.9 فیصد تک جا سکتی ہے۔

آئی ایم ایف نے تازہ ترین معاشی جائزہ رپورٹ میں جاری مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، بے روزگاری میں معمولی کمی متوقع ہے جو 8 فیصد سے گھٹ کر 7.5 فیصد ہو جائے گی۔

ٹیکسیشن کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب مالی سال 2025 کے 15.9 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2026 میں 16.3 فیصد ہو جائے گا۔

جبکہ مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کے 5.4 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم قرض کا بوجھ جی ڈی پی کے 69.6 فیصد کی بلند سطح پر برقرار رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کا دوہرا چیلنج درپیش ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 37 ماہ پر محیط ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے والی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف کے مطابق یہ رقم فوری طور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور توانائی شعبے میں اصلاحات بروقت نافذ کی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹرانسپورٹرز کا کل سے ملک بھرمیں مکمل ہڑتال کا اعلان

یہ بھی پڑھیں