Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بجلی کے خراب میٹرز کی تبدیلی اور ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کیلئےکڑی شرائط عائد

لاہور(ویب ڈیسک)لیسکونے صارفین کے خراب میٹرز کی تبدیلی اور ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کے لئے کڑی شرائط عائد کر دیں۔
لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈیفیکٹو کوڈ کیساتھ ساتھ میٹر کی لیبارٹری رپورٹ بھی حاصل کرنے کی شرط عائد کر دی۔
ڈیفیکٹو کوڈ لگانے اور خراب میٹر کو تبدیل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے،لیسکو میں ایم اینڈ ٹی رپورٹ کی روشنی میں میٹر کو چیک کیا جائیگا اوراس رپورٹ کی روشنی میں صارفین کے ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائیگا۔
لیبارٹری میں خراب ہونیوالے میٹرز کی ڈاؤن لوڈ رپورٹ وصول کی جائیگی،رپورٹ کی روشنی میں ملنے والے یونٹس پر صارفین کو بلوں میں ڈیبٹ کریڈٹ کیا جا سکے گا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب پولیس کے اہلکارو ں نے نوجوان گلوکار کودھوڈالا،ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں