Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

نئے سال کی آمد ،تنخواہ دار طبقے کیلئےخوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت رانا احسان افضل نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی۔وزیر مملکت رانا احسان افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ  آئندہ سال تنخواہ دار طبقے کوبڑا ریلیف دیں گے، ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس کم کرنے کی ضرورت ہے اور آئندہ سال تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے،سرمایہ کاری کیلئے سکیورٹی سب سے اہم عنصر ہے، جن علاقوں میں سکیورٹی بہتر ہوگی وہاں سرمایہ کاری خود بخود آئے گی، پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے، ایک وقت تھا جب دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں ، اگرچہ ملک کو اب بھی مختلف چیلنجز درپیش ہیں لیکن سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہو چکی ہے۔رانا احسان نے بتایا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ہیں اور ٹیکس بیس کو بہتر بنایا ہے، ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں 30 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے، ڈسکوز کی نجکاری کا عمل جلد شروع ہوگا اور اس کیلئے بڈنگ کی جائے گی، کوئی جادوگر بھی ہو تو چٹکی میں چیزیں درست نہیں ہو سکتیں، معیشت کی بہتری کیلئے وقت درکار ہوتا ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت ایم این ایز کو دیے جانے والے فنڈز میں کمی کی گئی ہے، حکومت درست معاشی سمت میں چل رہی ہے اور موجودہ مدت کے دوران اصلاحات کے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔ 
مزیدپڑھیں:بگ بیش:شاہین آفریدی کو باؤلنگ سے روک دیا گیا

یہ بھی پڑھیں