Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 11 سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شرح سود 11 فیصد سے گھٹ کر 10.5 فیصد پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک مسلسل 4 پالیسی جائزوں کے دوران شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھے ہوئے تھا۔ مئی 2025 میں پالیسی ریٹ میں 100 بیس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد اب پہلی بار شرح سود میں مزید کمی کی گئی ہے۔

ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مہنگائی پر قابو پانے اور زرِ مبادلہ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ مانیٹری پالیسی کے تسلسل پر زور دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی کے ساتھ تصویر بنوانا بنگالی اداکارہ کے گلے پڑگیا

یہ بھی پڑھیں