لاہور(ویب ڈیسک)دسمبر کا تیسرا ہفتہ شروع ہوتے ہی پنجاب دھند کے غلاف میں لپٹ گیا۔ آج صبح غیر معمولی طور پر دھند زیادہ دکھائی دی اور شام کو بھی سورج ڈوبنے سے پہلے ہی دھند کے غبار میں چھپ گیا۔
لاہور فیصل آباد موٹروے ایم 3 کو درخانہ سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
درخانہ سے رجانہ تک M-3 موٹروے (لاہور-عبدالحکیم موٹروے) پر دھند اس موٹر وے کے دوسرے حصوں سے نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔
M-3 موٹروے لاہور کے قریب M-2 اور M-3 کے سنگم سے شروع ہوتی ہے اور عبدالحکیم کے قریب M-4 موٹروے پر ختم ہوتی ہے۔
“درخانہ” ایک گاؤں ہے جو عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب واقع ہے، جہاں M-3 اور M-4 موٹرویز آپس میں ملتی ہیں۔
“رجانہ” M-3 موٹروے پر واقع ایک اہم انٹرچینج اور ٹول پلازہ ہے۔
یہ موٹروے پنجاب کے اہم وسطی شہروں جیسے ننکانہ صاحب، جڑانوالہ، سمندری، اور پیرمحل کے قریب سے گزرتی ہے۔
آج شام موٹروے ایم 4 بھی دھند کا شکار ہے اور گوجرہ سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک کا ٹکرا آج شام دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔ دھند میں لین واضح دکھائی نہیں دیتیں اور لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے
ترجمان نے کہا کہ مجبوراً دھند کے دوران سفر کرنے والے شہری روڈ یوزرز لین کے ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں تاکہ وہ خود اور دوسرے حادثہ سے مھفوظ رہ سکیں۔
دھند کے دوران تیز رفتار سے پرہیز کریں، آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
رہنمائی اور ہنگامی مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
مزیدپڑھیں:رابی پیرزادہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔۔ دلہاکون ہے؟ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل


