Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

رابی پیرزادہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔۔ دلہاکون ہے؟ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) سابقہ اداکارہ اور گلوکارہ، اور موجودہ سوشل میڈیا انفلوئنسر رابی پیرزادہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ کسی تنازع یا اسکینڈل سے جڑی نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کا ایک خوشگوار اور نیا مرحلہ ہے۔ ماضی میں ایک بڑے تنازع کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی کا رخ دین اور سادگی کی جانب موڑ لیا تھا، جس کا اظہار وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر بھی کرتی رہی ہیں۔


وقت کے ساتھ ساتھ رابی پیرزادہ نے نہ صرف اپنے طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی بلکہ پینٹنگ اور خطاطی جیسے فنون میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فنون انہیں ذہنی سکون اور روحانی اطمینان فراہم کرتے ہیں۔


حال ہی میں رابی پیرزادہ نے خاموشی کے ساتھ نکاح کر لیا۔ نکاح کی یہ تقریب سادگی اور نجی نوعیت کی تھی، جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ تصاویر میں رابی پیرزادہ کو اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے، تاہم دولہا کی جانب سے کوئی تصویر منظرِ عام پر نہیں آئی۔


نکاح کے موقع پر رابی پیرزادہ نے کریم اور سرخ رنگ کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے، جبکہ ان کی سادگی اور چہرے پر موجود مسکراہٹ اس بات کی عکاس تھی کہ وہ زندگی کے ایک نئے، پُرسکون اور مطمئن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:گورنر پنجاب سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ڈینز کمیٹی اور غیر ملکی ایلومینائی نمائندوں کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں