Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بے گھر ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری!

لاہور (نیوز ڈیسک) بے گھر صنعتی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی ورکرز کے نئے تعمیر کردہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔ انہوں نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ملازمین کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ندیم طاہر نامی صنعتی ورکر کو خود فون کر کے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے گھر میں اپنے والدین کو ساتھ رکھنا، کیونکہ ان کی دعاؤں سے ہی آپ کو فلیٹ ملا ہے۔

مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائدا عظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کیلیے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ نے مذکورہ پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورکر ویلفیئر کمپلیکس، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون کیلیے 5897 ورکرز اہل قرار پائے تھے۔ آج قرعہ اندازی میں کامیاب قصور کے صنعتی ورکرز کو 480 فلیٹس جب کہ 240 فلیٹس لاہور کے ورکرز کیلیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔ دوران ملازمت جاں بحق ورکرز کی بیوگان کو 3 فیصد اور اسپیشل ورکرز کو 2 فیصد کوٹہ ملے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیوگان اور اسپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹ دینے اور اسپیشل صنعتی ورکرز کی آسانی اور تحفظ کیلیے انہیں گراؤنڈ فلور پر ہی فلیٹس دینے کے احکامات دیے۔

وزیر محنت نے مزید بتایا کہ سندر فیز ٹو میں 672 فلیٹس، ملتان میں 656 اور وار برٹن ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی ورکرز کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جھنگ میں کمالیہ میں بننے والی لیبر کالونیز میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین تین مرلے کے مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔ جھنگ میں 1300 اور کمالیہ میں 700 صنعتی ورکرز کو انفرااسٹرکچر ڈولپمنٹ کے بعد پلاٹ ملیں گے۔
مزیدپڑھیں:کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

یہ بھی پڑھیں