Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

کولکتہ (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیرملکی کھلاڑی بن گئے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 25.20 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

کے کے آر نے گزشتہ سال 2024 کی نیلامی میں مچل اسٹارک کو 24.75 کروڑ میں خریدا تھا جبکہ کیمرون گرین کی بولی لگا کر انہوں نے پچھلے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

2024 میں اسٹارک اور پیٹ کمنز کے 20.5 کروڑ کے بعد کیمرون گرین اب 20 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ لینے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے اس سے پہلے آئی پی ایل کے 29 میچوں میں 153.69 کے اسٹرائیک ریٹ سے 707 رنز بنائے ہیں جبکہ وہ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

ایل ایس جی نے جنوبی افریقا کے اسپیڈ اسٹار اینریچ نورٹجے کو دو کروڑ روپے خریدا ہے جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بولر متھیشا پاتھیرانا 18 کروڑ میں خریدا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا اگلا سیزن 26 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:شاداب خان کی بگ بیش لیگ کے پہلے میچ شاندار کارکردگی

یہ بھی پڑھیں