سڈنی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے پہلے ہی میچ میں شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
سڈنی تھنڈرز کی ابتدائی 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد شاداب نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 1 چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔
شاداب نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔
پاکستانی آل راؤنڈر کی شاندار کارکردگی کے باوجود سڈنی تھنڈرز 181 رنز کا دفاع نہ کرسکی اور ہوبارٹ ہوریکنز نے میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
سڈنی ٹھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے، ہوبارٹ نے آخری گیند پر 181 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
کرس جورڈن کو 16 رنز بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:راکول پریت کا چہرہ پلاسٹک سرجری سے مکمل بدل گیا، سرجن کے دعوے پر اداکارہ نے کیا کہا؟



