بھارتی سرجن نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ راکول پریت کا چہرہ پلاسٹک سرجری سے مکمل بدل گیا لیکن وہ اس بارے میں بتاتی نہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی سرجن ڈاکٹر پرشانت کی ایک ویڈیو نے شائقین اور خود اداکارہ راکول پریت سنگھ کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی، اس ویڈیو میں انھوں نے بھارتی اداکارہ کے چہرے کی ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ راکول پریت سنگھ کا چہرہ پلاسٹک سرجری سے مکمل طور پر بدل گیا ہے، پرانی فوٹو دیکھیں اور اب حالیہ تصاویر کو دیکھیں تو یہ واضح ہوتا ہے۔
سرجن کا کہنا تھا کہ اب راکول پریت سنگھ کی تھوڑی اور جولائن بالکل شارپ ہوگئی ہے، فلرز سے تھوڑی کو شیپ دیا گیا ہے، ان کی ناک اب بالکل الگ رہی ہے۔
ڈاکٹر پرشانت نے مزید کہا کہ بہت ساری ادکاراؤں نے یہ کیا ہے، راکول پریت سنگھ سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس دکھاتی ہیں لیکن وہ کاسٹمیٹک ورک کے بارے میں بتانے سے گریز کرتی ہیں۔
اب اس دعوے کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت کا جواب بھی سامنے آگیا ہے جس میں انھوں نے ڈاکٹر کی تمام باتوں کو جھٹلایا اور اسے بکواس قرار دیا ہے۔
راکول پریت نے کہا کہ یہ خوفناک ہے کہ اس طرح کے لوگ خود کو ڈاکٹر کہتے ہیں، یہ لوگ بنا حقیقت کو جانے لوگوں میں غلط خبریں پھیلاتے ہیں اور انھیں گمراہ کرتے ہیں، میرا وزن محنت کی وجہ سے کم ہوا ہے کیا انھوں نے اس بارے میں نہیں سنا۔

مزیدپڑھیں:کویت کے رہائشیوں کے لئے اہم خبر، بڑا فیصلہ ہوگیا

