اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل نے کی۔
اجلاس میں ریجنل سیکریٹری اور چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان کے علاوہ سینیئر قیادت نے بھی شرکت کی۔
سینیٹر فوزیہ ارشد، شعیب شاہین، سید فرزند شاہ اور علی بخاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں متنازع ترامیم کے باوجود پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی اور ضلع بھر میں کلین سویپ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔
مزیدپڑھیں:یورپ میں اے آئی کی تعلیم: وزیراعظم نے ملک بھر کے طلبا و طالبات کو خوشخبری سنا دی



