Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کا اڈیالہ پولیس کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے اڈیالہ پولیس کے رویے کے خلاف سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز دونوں ممبران اسمبلی اڈیالہ جیل پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پولیس کے اس سخت رویے کے باعث ہم نے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے اوراگر منتخب نمائندوں کیساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے توعام شہریوں کیلئے صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔پولیس کے رویے سے نفرتیں پیدا ہوں گی اوراس سے عوام کے اعتماد پراثرپڑ سکتا ہے۔

اس موقع پر صاحبزادہ صبغت اللہ نے بھی اظہارافسوس کیا اورکہا کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جانے کے باوجود ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات نہ ہونے کے باعث دونوں ممبران اسمبلی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی اب آئندہ کارروائی کیلئے قانونی اورپارلیمانی راستہ اختیار کریں گے تاکہ پولیس کے اس رویے پر جواب طلب کیا جا سکے اورآئینی و قانونی ذمہ داریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ کے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلی ، جاب ویزوں کے لیے انگریزی زبان کے B2 لیول کو ضروری قرار دے د یا گیا

یہ بھی پڑھیں