Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبریں! اصل حقیقت سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم کی وضاحت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد عوام میں سردیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے، بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

اس معاملے پر پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سردیوں کی تعطیلات میں کسی قسم کی توسیع کا ارادہ نہیں بنایا، اور تمام اسکول اور کالجز 12 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بغیر تصدیق کی معلومات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں شیئر کریں۔

یاد رہے کہ پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے سردیوں کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تاہم رپورٹ کے مطابق بعض نجی تعلیمی اداروں نے اس نوٹیفکیشن پر عمل نہ کیا اور طلبہ کو واٹس ایپ کے ذریعے ہدایت دی کہ وہ 6 جنوری 2026 سے کلاسز دوبارہ شروع کریں۔

والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام نجی ادارے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں کے دورانیے کی پابندی کریں تاکہ طلبہ اور والدین میں کسی قسم کی الجھن نہ پیدا ہو۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں