کراچی(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے 6 شہروں کے شہری یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندارج اب موبائل فون پر کرا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت صوبہ سندھ کے 6 شہروں میں دستیاب ہے۔جن میں کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰیار شامل ہیں ۔
شہریوں کو اب اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں۔مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
نادرا کے مطا بق دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پورے صوبہ سندھ میں دستیاب ہو گی۔
مزیدپڑھیں:جنگلی جانور سرعام ریڈ زون میں گھومنے لگے،عوام خوفزدہ


