Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا اتنی بڑی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ قومی کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر جاری فیصلوں پر شدید تنقید کی۔

شیرافضل مروت نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی جماعت ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے میں کسی اور کو نامزد کیوں کر دیا گیا؟

نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا معیار تشویش ناک ہے اور پارٹی کی قیادت مسلسل مبہم اور غیر مؤثر فیصلے کر رہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ کیا تحریکِ انصاف میں غلط فیصلے ہو رہے ہیں، کوئی ایک درست فیصلہ کیا ہو تو بتا دیں؟

انہوں نے کہا کہ موجودہ فیصلوں سے پارٹی کے داخلی ڈھانچے اور سیاستی حکمت عملی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے کارکنوں اور عوام میں تشویش پھیل رہی ہے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس کا بائیکاٹ کیا اور پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی قیادت کانفرنس میں شریک نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی سےتعلق رکھنے والے سابق سینیٹر شہزاد وسیم ، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی سے کرپشن الزامات پر نکالے گئے صوبائی وزیراجمل وزیر نے کانفرنس میں شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم رمضان پیکج : خواتین کے لئے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں