Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

کراچی میں کل سے 4 روز کے لیے پانی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں کل سے 4 روز کیلیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا ، جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ای ایس ایس آئی پی کے تحت اولڈ پپری مین پر بچھائی گئی نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام کل سے شروع ہوگا۔

منصوبے پر جاری کام 13 جنوری بروز منگل تک مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اس دوران ملیر، شاہ فیصل اور ماڈل زون ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

کام کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ میں ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے اور لائن کو فعال کرنے کے لیے موجودہ نظام سے منسلک کرنے کے ساتھ جدید والوز نصب کیے جائیں گے۔

پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 60 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا مینٹیننس کے باعث مجموعی فراہمی میں عارضی کمی کے باوجود شہر کو یومیہ تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:لیگی رہنما اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیں