Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو خط، غزہ امن منصوبے کے لیے تعاون کی درخواست

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھا ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کے تناظر میں ایک نئے بین الاقوامی امن اقدام میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

ترک صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ خط میں صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ بورڈ آف پیس میں بانی رکن بننے کی پیشکش کی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق خط میں غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور غزہ میں امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے خط میں ترکی کے خطے میں کردار اور صدر رجب طیب اردوان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ترک حکام کے مطابق ترک صدر نے خط کا غور سے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور مناسب وقت پر سفارتی جواب دیا جائے گا۔ اس پیشرفت کو غزہ کے مسئلے پر عالمی سفارتکاری میں ایک نئی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں، فواد چوہدری کی نواز شریف سے اپیل

یہ بھی پڑھیں