Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

الیکشن کمیشن نے ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی پی پی 167 کے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی پی 167 کے ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طورپر 5 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم اشفاق احمد،عطا فرید،عمیر سیف اور محمد گلزار نےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سےاس نشست کےلئے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

الیکشن کمیشن نےضمنی الیکشن چارفروری کو کروانے کا پبلک نوٹس جاری کیا تھامگر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد شفیع بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب ہوچکےہیں جس کااب نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست عرفان شفیع کھوکھر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑی کی خرید و فروخت میں بڑی سہولت دینے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیں