Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری

لاہور(ویب ڈیسک)’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری کرلی گئی۔
بینک آف پنجاب نے نئے فریم ورک کے تحت 60 ارب روپے فنانسنگ کا پلان تیارکرلیا،بلاسود ہاؤسنگ قرضوں کے ذریعے مزید ہزاروں خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔
پھاٹا ایجنسی کی جانب سے منظوری کے لیے سمری ایوان وزیر اعلیٰ کوارسال کردی گئی ہے، پنجاب کابینہ اپنی چھت اپنا گھر کی توسیع کی منطوری دے گی ,اس توسیع کے تحت کم آمدنی والے مزید شہریوں کوسکیم میں شامل کیا جائے گا ۔
حکا م کے مطابق پنجاب حکومت اس سے قبل 164 ارب روپے اس سکیم پر خرچ کر چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کا حصول ! سکیم پر عمل درآمد شروع

یہ بھی پڑھیں