Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

کورنگی اور لانڈھی کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقوں کورنگی اور لانڈھی کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے نیا پل تعمیر کردیا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آج کراچی کے میگا پروجیکٹ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کریں گے۔

ملیر ندی پر 1.4 کلو میٹر طویل جدید کورنگی کازوے پل 6135 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

May be an image of skyscraper

عوام کے لیے پل منصوبہ مکمل ہونے سے ملیر ندی میں تغیانی کے باوجود آسان آمدورفت ممکن ہوگی، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملیر ندی پر کام کا آغاز جولائی 2023 میں کیا گیا اور جنوری 2026 میں مکمل کیا گیا ہے۔

May be an image of fog, horizon, road and skyscraper

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر ندی پر 26 میٹر چوڑا جدید پل تعمیر کیا گیا ہے، ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:کیا 6 فروری کو بھی تعطیل ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں