Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستان ریلوے کی ریزرویشن دفاتر سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر کو جدید رابطہ سافٹ ویئر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ریزرویشن آفس جدید ترین سافٹ ویئر پر منتقل ہوں گے، ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں دفاتر کو جدید سسٹم پر منتقل کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں پراکس کے 15 ریزرویشن دفاتر کو کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ سہولت فراہم ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق رابطہ سافٹ ویئر سے ٹکٹنگ نظام مزید تیز اور شفاف ہوگا، نئے سافٹ ویئر سے پاکستان ریلوے کو بکنگ کی براہ راست معلومات حاصل ہوں گی۔

رابطہ سافٹ ویئر سے غیربک سیٹوں کا موثر استعمال ممکن ہوگا، جدید سافٹ ویئر سے مسافروں کو بہتر اور فوری ٹکٹنگ کی سہولت میسر آئے گی۔
مزیدپڑھیں:سیہون میں عرس کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس اور رینجرز تعینات

یہ بھی پڑھیں